پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن رکن 15 نشستوں کے لیے معطل

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن رکن 15 نشستوں کے لیے معطل


لاہور: قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیراقبال چنڑ نے اپوزیشن رکن اعجاز شفیع کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کردیا ہے۔

ظہیراقبال چنڑ نے کہا ہے کہ اعجاز شفیع نے ایوان کے دوران غیر پارلیمانی اورنازیبا زبان استعمال کی جس پرانہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسزا دی گئی۔

اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن کا اضافہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے، فیصل کریم کنڈی

اسپیکرکا کہنا تھا کہ ایوان کی حرمت مقدم ہے اورکسی رکن کواجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ غیرشائستہ زبان استعمال کرے، ارکان کو اپنے طرزِعمل میں سنجیدگی لانی ہو گی، واقعے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ ایوان کے ماحول کو بہتربنانے کی ایک کوشش ہے، تاہم اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ ردعمل متوقع ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top