پنجاب اسمبلی نے فنانس بل 26-2025منظور کرلیا،پنجاب فنانس بل 26-2025کثرت رائے سے منظور کیاگیا۔
پنجاب کے بجٹ کاکل حجم5ہزار300 ارب روپے ہے،آئندہ مالی سال پنجاب کےسالانہ بجٹ کے تمام مطالبات زر کی منظوری دی گئی ،پنجاب اسمبلی نے 4 ہزار 329 ارب سے زائد کے مطالبات زر منظور کیے۔
اپوزیشن کی جانب سے 8 محکموں سے متعلق جمع کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کردی گئیں ،پنجاب اسمبلی اجلاس میں مختلف محکموں کی مد میں 41 مطالبات منظور ہوئے۔
پولیس کیلئے 200 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کی منظوری دی گئی،تعلیم کے شعبے کیلئے 137 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ اسمبلی سے منظور کی گئی ۔
اسی طرح صحت کی سہولیات کیلئے 258 ارب روپے سے زائد،سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لیے 120 ارب روپے کے مطالبات زر،سرکاری عمارتوں کی مد میں 161 ارب روپے کی گرانٹ کے مطالبات زر منظور کئے گئے۔