لاہور: پنجاب اسمبلی میں بھارت کے مبینہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور جنگی جنون کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
قرارداد رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے پیش کی، جس میں بھارت کے جارحانہ رویے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور آبی جارحیت پرشدید تشویش کا اظہارکیا گیا۔
پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، مشقیں جاری
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان بھارت کے فالس فلیگ ڈرامے اور جنگی جنون کو یکسرمسترد کرتا ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اس کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
افواجِ پاکستان اورعوام اپنی سرزمین کے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں، بھارت کی ہرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، قرارداد میں واضح کیا گیا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورنہتے کشمیریوں پر ہونے والے ہر ظلم کا حساب لیا جائے گا۔
ایوان نے پانی کو پاکستان کی زندگی کی لکیر قراردیتے ہوئے کسی بھی سمجھوتے کوناقابل قبول قرار دیا، قرارداد میں عالمی برادری پرزوردیا گیا کہ وہ بھارت کی غیرذمہ دارانہ حرکات کا نوٹس لے۔