پنجاب اسمبلی، قاضی فائز کی گاڑی پر حملہ کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

پنجاب اسمبلی، قاضی فائز کی گاڑی پر حملہ کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور


پنجاب اسمبلی میں لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کیخلاف قرارداد منظورکرلی گئی ۔

حکومتی رکن احسن رضا نے قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کیخلاف قرارداد پیش کی،قرارداد میں کہا گیا یہ حملہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰپر نہیں پورے پاکستان پر کیاگیا۔

جاپان نے فلڈ مینجمنٹ پراجیکٹ کیلئے 18.5 ملین ڈالر گرانٹ کی منظوری دیدی

قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی منصوبہ بندی کرکے سیاسی جماعت نے انتشار پسندی کی،سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حملہ کی ایک ہفتہ سے کال دی جا رہی تھی۔

واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،حکومت برطانیہ سے بات کرکے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے بھائی انتقال کرگئے

اس موقع پراسپیکر نے رولنگ دی کہ اس کی کاپی وفاقی حکومت کو بھیجی جائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top