پنجاب اسمبلی، سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز

پنجاب اسمبلی، سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز


پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کے درمیان مقابلہ ہے، اپوزیشن نے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنیات و لاجسٹکس میں 500 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے اپوزیشن امیدوار مقابلے میں موجود ہیں، ووٹنگ شام چار بجے تک جاری رہے گی۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ ریٹرننگ افسر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سینیٹ ضمنی انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی ہال کو بطور پولنگ اسٹیشن متعین کر دیا گیا ہے، سینیٹ ضمنی انتخاب کیلئے 363 اراکین صوبائی اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ان اراکین میں سے 289 جنرل نشست، 66 خواتین اور 8 اقلیتی نشستوں کے ایم پی ایز شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کو 263 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ جیتنے کیلئے امیدوار کو 182 ووٹوں کی ضرورت ہے، سلمیٰ اعجاز کو صرف 100 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں کل نشستیں 371 ہیں، موجودہ اراکین کی تعداد 363 ہے، مسلم لیگ (ن) کے 229 ووٹ، پیپلز پارٹی کے 16 ووٹ، آئی پی پی کے 7 ووٹ، مسلم لیگ (ق) کے 11 ووٹ، سنی اتحاد کونسل کے 73 ووٹ، تحریک انصاف کے 24 ووٹ اور تحریک لبیک، مسلم لیگ ضیا اور مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک ووٹ ہے۔

سینیٹ کی یہ نشست تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی 9 مئی کیسز میں سزا ملنے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ حکومتی اعداد کی تعداد کو دیکھتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی کامیابی یقینی نظر آ رہی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top