پنجاب اسمبلی،وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اسٹاف کیلئے3ماہ کے اعزازیےکا اعلان

پنجاب اسمبلی،وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اسٹاف کیلئے3ماہ کے اعزازیےکا اعلان


پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ ،محکمہ قانون ،وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اسٹاف کیلئے 3ماہ کے اعزازیے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں ،ضمنی بجٹ 510 ارب روپے سے زائد کا ہے،بجٹ کا کل تخمینہ 5ہزار 335ارب روپے ہے۔

ترقیاتی بجٹ کیلئے1240ارب روپے رکھے گئے ہیں ،ہم نے آئی ایم ایف کی شرط پر بجٹ کا سرپلس پورا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کر رہاہے ،پنجاب کا بجٹ عوام کیلئے خوشحالی اور ترقی کا سبب بنے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top