پنجاب اسمبلی،ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پنجاب اسمبلی،ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور


پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد حکومتی رکن سمیع اللہ خان نے پیش کی،متن کے مطابق ارشد ندیم گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں.

مکان، فلیٹس اور پلاٹس کی خریدوفروخت پر ٹیکسزبڑھادئیے گئے

ارشد ندیم کی کامیابی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا،ارشد ندیم ایشیا کی سطح پر بھی کامیابیاں حاصل کر چکے،ارشد ندیم کو قومی ہیرو قرار دیا جائے۔

دوسری جانب ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ رات دن محنت کروانے پر کوچ کا بے حد مشکور ہوں ،اللہ کا شکر ہے کہ اولمپکس میں ریکارڈ توڑا ،پنجاب حکومت اور فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عزت دینے پرپورے پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،سب نےاتنا پیار دیا ہے،بہت خوشی محسوس ہورہی ہے،شاندار استقبال پر پوری قوم کا مشکور ہوں۔

بھکر ، منکیرہ کے قریب ٹریفک حاد ثہ ،ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق

والدین اور قوم کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے عزت دی،نیرج چوپڑ ابھائیوں کی طرح ہیں،جتنی محنت انہوں نے کی پھل ملا،فخر کی بات ہے کہ اولمپکس کے ٹاپ 2 جنوبی ایشیا سے ہیں۔

آئندہ بھی پاکستان کے لیے جیتنے کی کوشش کروں گا،دعا کریں اللہ مجھے صحت دے تاکہ ملک کیلئے مزید میڈلز لا سکوں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top