پنجاب، موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کیلئے 42 روز کا لرنر پیریڈ ختم

پنجاب، موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کیلئے 42 روز کا لرنر پیریڈ ختم


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پنجاب بھر میں اب لرنر پرمٹ کے ساتھ ہی شہری ٹیسٹ دے کر لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق اب موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنے کے لیے لرنر پرمٹ کے بعد انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ محدود مدت کے لیے موٹر سائیکل لائسنس کے لیے 42 یوم کا لرنر پریڈ ختم کیا جا رہا ہے۔

عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہری موٹر سائیکل کا لائسنس ایک، دو یا پانچ سال تک کے لیے بنوا سکتے ہیں۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے لائسنس سینٹرز میں کیش ہینڈلنگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔

اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا اور سستا رہائشی منصوبہ ہوگا، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ شہری لائسنس کے حصول کے لیے صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کے تمام مراحل کی آڈیو/ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سی ٹی او نے مزید کہا کہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد قیمتی وقت کو محفوظ اور قانون پسند شہری بنانا ہے۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top