پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ


پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان کو حلف لینے سے روک دیا۔

مخصوص نشستوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

مخصوص نشستوں بارے فیصلے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک ارکان  سے حلف نہ لیا جائے۔ وکیل درخواست گزار سلطان محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی کیلکولیشن ٹھیک طریقے سے نہیں کی۔

جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ نے مخصوص نشستوں کے لیے فہرست جمع کی؟ وکیل نے بتایا کہ جی ہم نے جمع کی تھی ، صرف ایک خواتین کی سیٹ دی گئی تھی۔ ہم ایک سے زائد سیٹوں کے حقدار ہیں۔

نظر ثانی درخواستیں منظور،پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم

جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ یہاں تو پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ان کو یہاں بھی سیٹیں نہیں ملیں ، وکیل نے کہا کہ  پی ٹی آئی نے الیکشن نہیں لڑا، یہاں ان کے آزاد امیدوار تھے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے ارکان کو حلف لینے سے روک دیا۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top