پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ


پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روکنے کا حکم دے دیا۔

عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے کی ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔

یاسمین راشد ، عمر سرفراز ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم

جسٹس ارشد علی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جلدی کیا ہے؟ پہلے سے نوٹس کیا ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قرار دیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top