پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ


پشاور ہائیکورٹ نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بنچ نے شبلی فراز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شبلی فراز دل کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

بعد ازاں عدالت نے شبلی فراز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top