پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 4 اہلکار زخمی

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 4 اہلکار زخمی


صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشت گردی کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق گڑھی قمرکے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکارزخمی ہو گئے، دھماکے کے فوری بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اورمقامی شہریوں میں شدید تشویش کی لہردوڑگئی۔

سی سی پی او پشاورمیاں سعید  کے مطابق معمول کے گشت کے دوران پولیس موبائل کے قریب اچانک دھماکہ ہوا، پولیس اورسیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس اورامدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورزخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

افغانستان میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بحال

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تاہم نوعیت جانچنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top