پشاور میں انٹرامتحانات کے دوران امن و امان کیلئے دفعہ 144 نافذ

پشاور میں انٹرامتحانات کے دوران امن و امان کیلئے دفعہ 144 نافذ


ضلعی انتظامیہ پشاورنے فیڈرل بورڈ کے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پرامن انعقاد کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق امتحانات 21 اکتوبرسے شروع ہوں گے جبکہ امتحانی مراکز کے اردگرد 200 گزکے اندر کسی بھی اجتماع یا غیرمتعلقہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ امتحانات کے دوران امن وامان برقراررکھنے اورغیرضروری مداخلت روکنے کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی، مانیٹرنگ اسکواڈ فعال

امتحانی مراکزکے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو پرسکون ماحول میں امتحان دینے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top