پشاور، ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 95 مریض رپورٹ

پشاور، ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 95 مریض رپورٹ


خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھرمیں 95 نئے مریض سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار283 تک پہنچ گئی۔

اس وقت 43 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ سب سے زیادہ کیسزضلع چارسدہ میں رپورٹ ہوئے، جہاں مریضوں کی تعداد 892 ہوچکی ہے، مانسہرہ میں 285، ہری پورمیں 227 اورپشاورمیں 143 مریض سامنے آئے ہیں۔

ماہرین صحت نے شہریوں کواحتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں اورگلی محلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اورمچھردانیوں کے استعمال کویقینی بنایا جائے۔

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات

صوبائی حکومت نے ڈینگی کے پھیلاؤ پرقابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات تیزکرنے کی ہدایت کردی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top