پشاور، ایک ہفتے کے دوران مرغی 35 روپے کلو سستی، سبزی مہنگی

پشاور، ایک ہفتے کے دوران مرغی 35 روپے کلو سستی، سبزی مہنگی


لاہور میں مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پشاور میں بھی مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔

پشاور میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 35 روپے تک کی کمی ہو گئی ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کی فی کلو قیمت 405 روپے کلو ہوگئی۔

دوسری جانب گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے 40 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق سرخ آلو کی فی کلو قیمت 120 سے بڑھ کر 140 روپے ہو گئی ہے۔

مرغی کا گوشت 18 روپے فی کلو سستا ہو گیا، انڈے مزید مہنگے

پیاز کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے،نئی قیمت 130 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے، کچالو کی فی کلو قیمت بھی 10 روپے بڑھنے سے 130 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سبز مرچ کی قیمت میں 40 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے، مرچ 200 سے بڑھ کر 240 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top