پسرور سیالکوٹ روڈ پر گنہ کے قریب پُل ٹوٹ گیا

پسرور سیالکوٹ روڈ پر گنہ کے قریب پُل ٹوٹ گیا


سیالکوٹ: پسرور سیالکوٹ روڈ پر گنہ کے قریب قائم پُل شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی ریلے کے باعث گر گیا، جس کے نتیجے میں پسروراورسیالکوٹ کے درمیان زمینی رابطہ مکمل طور پرمنقطع ہو گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پل کے نیچے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا جس کی وجہ سے اسکی بنیاد کمزور ہوگئی تھی، پل کے اچانک گرنے سے ٹریفک کی روانی مکمل طورپربند ہوگئی ہے اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

پنجاب میں سیلابی صورتحال، انتظامیہ نے ہنگامی رابطہ نمبرز جاری کر دیئے

انتظامیہ نے فوری طورپرعلاقے کوسیل کر دیا ہے اورلوگوں کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت جاری کی گئی ہے،امدادی ٹیمیں اورمحکمہ شاہرات کی انجینئرنگ ٹیم جائے وقوعہ پرپہنچ چکی ہیں تاکہ نقصان کا تخمینہ لگا کر متبادل راستہ بحال کیا جا سکے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیرضروری سفرسے گریزکریں اورحفاظتی ہدایات پرعمل کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top