اسلام آباد، ترجمان وزارتِ مذہبی امورکے مطابق پرائیویٹ سکیم کے تحت حج 2026 پر روانگی کے خواہشمند عازمین کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔
وزارتِ مذہبی امورنے پرائیویٹ حج بکنگ کی آخری تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کردی ہے اب عازمین 22 اکتوبر 2025 تک منظورشدہ حج منظم کمپنیوں کے ذریعے بکنگ مکمل کرسکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزارت نے تمام منظورشدہ حج کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ حج پالیسی 2026 اور سروسزپرووائیڈرایگریمنٹ (SPA) کے مطابق بکنگ کو حتمی شکل دیں۔
اس سال پرائیویٹ حج سکیم کیلئے مجموعی طور پر60 ہزارنشستیں مختص کی گئی ہیں جن میں سے اب تک 55 ہزار 500 نشستوں پربکنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ ساڑھے چارہزارنشستیں ابھی باقی ہیں۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ عازمین صرف وزارتِ مذہبی امورکی ویب سائٹ پردرج منظورشدہ حج کمپنیوں سے ہی رابطہ کریں، حج واجبات کی ادائیگی ہمیشہ بینکنگ چینل کے ذریعے کمپنی کے اکاؤنٹ میں کی جائے۔
پہلا روزہ کب ہوگا؟ یواے ای کی فلکیاتی انجمن نے ممکنہ تاریخ بتا دی
عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ بکنگ کے وقت حج معاہدے کی کاپی اورکمپیوٹرائزڈ رسید لازمی حاصل کریں جبکہ اپنی بکنگ اورکوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ یا “پاک حج 2026” موبائل ایپ کے ذریعے ضرورکریں تاکہ کسی ممکنہ مسئلے سے بچا جا سکے۔