پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔
اسکیم کے تحت 37 ہزار 900 عازمین درخواستیں جمع کروا سکیں گے، وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال رہ جانے والے عازمین کو پرائیویٹ حج آپریٹرز پہلے موقع دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ سال حج پر نہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین نے رجسٹریشن کروائی ہے، گزشتہ سال حج سے رہ جانے والے عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا پرائیویٹ حج آپریٹرز بیان حلفی دیں گے۔
پاکستان اور سعودی عرب اکٹھے ہو گئے تو یہ ایک ورلڈ سپرپاور تصور ہوں گے،رانا ثناء اللہ
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اس سال پرائیویٹ حج آپریٹرزکا کوٹہ 60 ہزارمقررکیا گیا ہے،22 ہزار 97 عازمین گزشتہ برس حج سے محروم رہ جانے والے اور 37 ہزار903 نئے درخواست گزارحج پر اس اسکیم کے تحت جاسکیں گے۔