پاک فوج کی ٹیم نے’ ’ ایکسرسائز کیمبرین پٹرول ‘‘ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاک فوج کی ٹیم نے’ ’ ایکسرسائز کیمبرین پٹرول ‘‘ میں گولڈ میڈل جیت لیا


پاک فوج (pak army)کی ٹیم نے ویلز میں 3 سے 13 اکتوبر تک ہونے والی ایکسرسائز کیمبرین پٹرول 2025 میں سونے کا تمغہ (gold medal) جیت لیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اس مشق نے اپنے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا، جس میں دنیا بھر کی افواج کی ٹیمیں 48 گھنٹوں کے اندر 60 کلومیٹر طویل دشوار گزار علاقے میں حربی انداز میں حرکت کرتے ہوئے مختلف خصوصی مشنز اور فرائض سرانجام دیتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ’’ اس سال 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے اس مشق میں حصہ لیا، اور ان تمام ٹیموں میں سے پاک فوج کی ٹیم، جس کی قیادت کیپٹن محمد سعد نے کی، نے شاندار کارکردگی دکھائی اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔‘‘

وفاقی دارالحکومت کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کا اعلان

آئی ایس پی آر نے مزید کہا:’’یہ پوری قوم اور پاک فوج کے لیے فخر کا لمحہ ہے، جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ تربیتی معیار کے باعث دنیا بھر میں معروف ہے۔‘‘

بیان میں کہا گیا کہ:’’ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے اور آئندہ بھی یہی کوششیں جاری رکھے گی۔‘‘

یاد رہے پاکستان نے اس مشق میں گزشتہ سال بھی گولڈ میڈل جیتا تھا اور اس سے قبل 2015، 2016 اور 2017 میں بھی یہی اعزاز حاصل کیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top