ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں میچ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان چیمپئنز کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں فاتحانہ آغاز، انگلینڈ کو شکست
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے ٹرافی کی رونمائی تقریب میں شرکت کی، کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ بھی ملایا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔