پاک ایران تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، گورنر پنجاب

پاک ایران تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، گورنر پنجاب


لاہور: گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان سے مکئی کی درآمد سے تجارتی شعبے میں اضافہ کر سکتا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر سے ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان چیمبرز کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے مشہد میں آفس کھولنے کا پلان خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان سے مکئی کی درآمد سے تجارتی شعبے میں اضافہ کر سکتا ہے۔ اور دونوں ممالک کے درمیان طلبا اور اساتذہ کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا تاریخی میلہ چراغاں شالامار باغ میں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ اور ایران میں پاکستان سے گوشت کی درآمد کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی کوشش ہے کہ زائرین سکون اور اطمینان سے سفر کرسکیں، پاکستانی س



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top