پاک امریکا تعلقات، عوام سے عوام دیکھے جانے چاہیے، سابق وزیر خارجہ

پاک امریکا تعلقات، عوام سے عوام دیکھے جانے چاہیے، سابق وزیر خارجہ


سابق وزیرخارجہ اورپیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات، عوام سے عوام دیکھے جانے چاہیے۔

سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے پروگرام “فیصہ آپ کا” میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  کسی بھی ادارے پر پابندی ہونے کی اپنی حیثیت ہوتی ہے، بہت سارے ملکوں میں پابندیاں لگتی رہی ہیں،ایران پر بھی پابندیاں لگیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکثر بہت زیادہ مسائل والے ممالک پر پابندیاں نہیں لگیں، پریشر ڈالنے کیلئے پابندیاں لگانا ایک ٹول بن گیا ہے۔

عالمی برادری کو غزہ اور لبنان کی صورتحال پر کردار ادا کرناچاہیے،شہبازشریف

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالمیت بہت اہم ہے، جو ملک ہر تین ماہ بعد آئی ایم ایف کے پاس جاتا ہے اس کی سالمیت کمپرومائز ہوتی ہے، ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے کیلئے دائیں بائیں دیکھنے کی پالیسی سے نکلنا ہو گا، اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے تو دنیا آپ کی طرف دیکھے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top