پاک افغان سرحد پر جھڑپیں، درجنوں افغان فوجی و خارجی ہلاک

پاک افغان سرحد پر جھڑپیں، درجنوں افغان فوجی و خارجی ہلاک


اسلام آباد: پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور اور شدید جواب دیا۔ افغان فورسز نے انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

فائرنگ کا مقصد خوارج کو بارڈر پار کروانا تھا۔ تاہم پاکستان فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا۔ پاک فوج نے متعدد افغان پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔ پاکستان کی بروقت کارروائی سے درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہو گئے۔

طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو 3 خواتین کی سفارش پر ہٹایا گیا، اختیار ولی خان

واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے۔ جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top