حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فی صد اضافہ کر دیا۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی کا کرایہ ایک لاکھ سے بڑھا کر ایک لاکھ 20 ہزار ہو گیا جب کہ لاہور سے پشاور کا کرایہ 80 ہزار سے بڑھا کر 96 ہزار کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ لاہور سے روالپنڈی کا کرایہ 60 ہزار سے بڑھا کر 72 ہزار کر دیا گیا۔لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ ایک لاکھ 20 ہزارسے بڑھا کرایک لاکھ 44 ہزار کر دیا گیا۔
پیٹرول 5 روپے 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا
کراچی سے لاہور کا کرایہ 3 لاکھ سے بڑھا کر3 لاکھ پچاس ہزار کردیا گیا جب کہ کراچی سے پشاور کا کرایہ ساڑھے 4لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ پچاس ہزار کر دیا گیا۔
کراچی سے راولپنڈی کر کرایہ 4 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ کردیا گیا۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مسلسل تیسری بار ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مجبور ہوکر کرایوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، ہائی ویز پر نئے ٹول پلازے بن جانے سے بھی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔