مسلم لیگ ن کے رہنما اور سنیٹر افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دفاع کیلئے فوج کیساتھ کھڑےہیں ،ہم ہر سطح پر بھر پور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
ہم نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ’’سیچویشن روم ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سینیٹ سے متفقہ قرارداد منظور ہوئی ہے،بھارت کو چاہیے کہ عقل کے ناخن لے ،مزید آگ کو نہ بھڑکائے ،اگر آگ لگے گی تو بھارت بھی نہیں بچے گا۔
چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیاگیا،حقائق 25 سال بعد منظرعام پر آگئے
بھارت کینیڈا ، پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی ایکسپورٹ کرتاہے،اگر بھارت سمجھتا ہے آگ لگا کر سکون سے بیٹھیں گے تو ایسا نہیں ہو گا ۔
اگر ضرورت ہوئی تو آل پارٹی کانفرنس بلائی جا سکتی ہے ،وطن کے دفاع کیلئے پاکستان متحد ہے ، صبح اتفاق رائے کیلئے ڈیڑھ گھنٹہ اجلاس روکا گیا اور اتفاق ہوا ۔
ملک ایسے لوگوں کےہاتھ میں ہے جسے دفاع کرنا آتاہے ،ماضی میں بھی نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے دکھائے ،نواز شریف بڑے لیڈر ہیں اس لیے وہ پاکستان واپس آئے ہیں۔