واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے لیے فنڈنگ پر نظرثانی کے سلسلے میں ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل منعقد ہوگا۔
ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا اور موجودہ معاشی پروگرام کی مکمل حمایت کی جائے گی۔
چاہتا ہوں بھارت اور پاکستان خود اس مسئلے کو حل کریں، ٹرمپ
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے معیشت میں بہتری کے لیے قابل ذکر اقدامات کیے ہیں، جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فنڈ ان اقدامات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا۔
ترجمان آئی ایم ایف نے اس امید کا اظہاربھی کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی میں جلد کمی آئے گی تاکہ خطے میں اقتصادی استحکام اورترقی کی راہ ہموارہوسکے۔