پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیر اعظم

پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کو یوکے رائل انٹرنیشنل ایئر شو میں ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد دی۔ اور جے ایف 17 تھنڈرکی شاندار کارکردگی پر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے سی 130 طیارے کی بھی ایئر شو میں شاندارکارکردگی پر تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے طیاروں نے برطانیہ ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزاز جیت لیے

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو رہا ہے۔ اور پاک فضائیہ نے مئی 2025 میں دشمن کے 6 طیارے گرا کر عملی میدان میں اپنا لوہا منوایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ اور پاک فضائیہ کی بھارت کے خلاف طویل فضائی جنگ میں کارکردگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top