پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ


پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتی ہدایت پر چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر آئی سی سی کو جوابی خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق خط میں پی سی بی نے پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات مانگ لیں۔

چیمپئینز ٹرافی کھیلنے بھارت کو پاکستان آنا چاہیے، وسیم اکرم

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے خط میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی ، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، دیگر ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کے پاکستان میں نہ کھیلنے کی وجوہات سمجھ سے بالاتر ہیں ، بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرا سکتے ہیں، اس کی جگہ کسی اور ٹیم کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top