پاکستان کا 77 واں یوم آزادی ملی جوشِ و جزبے سے بنایا جارہاہے – ہم نیوز

پاکستان کا 77 واں یوم آزادی ملی جوشِ و جزبے سے بنایا جارہاہے – ہم نیوز


پاکستان کا 77 واں یوم آزادی ملی جوشِ و جزبے سے بنایا جارہاہے، پاکستان ایک طویل اور لازوال جدوجہد کے بعد مارض وجود میں آیا ہے، اس کی ترقی و خوشحالی ایک اٹل حقیقت ہے۔

پاکستان کی 24 کروڑ آبادی ہے اور اس میں 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہیں جن کی عمریں 30 سال سے کم ہے، جغرافیائی اعتبار سےخطے کا ایک اہم ملک ہیں ، جس کی سرحدیں بھارت، چین، افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں ملی ہوئی ہیں ـ

ارشد ندیم کا میاں چنوں میں ویمن یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ

پاکستان کے پاس 1046 کلومیٹر طویل سمندری پٹی موجود ہے جس سے عالمی سمندری راستوں تک باآسانی رسائی حاصل ہے ، سی پیک اور تاپی جیسے منصوبے خطے اور عالمی تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبے ہیں جس سے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ جو وسیع و عریض تاریخی و ثقافتی ورثا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

پاکستان میں قدرتی ورثے موجود ہیں ،جس میں صحرا، سمندر، جھیلیں، بل کھاتے دریا، بلند و بالا پہاڑ موجود ہیں ،گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو موجود ہے ، سوات میں بدھ مت کے تاریخی سٹوپا مجسمے موجود ہیں جنہیں مشہور بادشاہ آشوکا کی جانب سے بنایا گیا ۔

مغلیہ دور کے کئی شاہکار جن میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شیش محل اور ہرن منار جیسے تاریخی ورثے موجود ہیں جہاں دنیا بھر سے سیاح تشریف لاتے ہیں۔

فری سروس فراہم کرنیوالے وی پی این آپ کے موبائل ڈیوائس کاڈیٹاکمپرومائز کر سکتا ہے، ماہرین

پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سرِ فہرست ہے ، پاکستان دنیا بھر میں انسداد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہا ہے اور ہزاروں جانوں کی قربانی دے چکا ہے ، کرکٹ ، ہاکی اور اسکواش جیسے کھیلوں کو کئی نامور کھلاڑی دیے ہے جن میں جہانگیر خان 555 گیمز جیتنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں۔

ملک کا مستقبل تابناک ہے اور ترقی کی منازل طے کرنے میں ہر پاکستانی بڑھ چڑھ کر اپنا خون پسینہ ایک کرے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top