پاکستان پہلی مرتبہ امریکی خام تیل خریدنے پر غور کر رہا ہے۔
رائٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے امریکی خام تیل خریدنے پر غور کر رہا ہے، پاکستانی وفد کی ٹیرف کے معاملے پر امریکہ روانگی سے قبل تجویز زیر غور ہے۔
وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی
رائٹرز نے حکومتی ذرائع کے ذریعے رپورٹ جاری ہے جس کے مطابق تجویز ابتدائی مراحل میں ہے، طریقہ کار پر بات چیت جاری ہے، پاکستان ملک کی تیل کی درآمدات کے برابر یعنی تقریباً ایک ارب ڈالر کا خام تیل خریدنے پر غور کر رہا ہے، رائٹرز کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب موقر قومی اخبار کو وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی حکام سنجیدگی سے ایک تجویز پر غور کر رہے ہیں جس کے تحت امریکہ سے 10 فیصد خام تیل اور پٹرول درآمد کیا جائے گا تاکہ برآمدات کو بچایا جا سکے جو اب 6 ارب ڈالر تک بڑھ چکی ہیں۔