پاکستان نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔
سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہنگامی قانونی و آئینی مشاورت جاری ہے جبکہ اس حوالے سے وزارت خارجہ، آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا ہے۔
چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع انڈس کمیشن کے مطابق سند ھ طاس معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات مانگی جائیں گی۔
ہم پہلگا م واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، اقدام کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو قانونی اور اخلاقی جواز دینا ہے۔
پاکستان سند ھ طاس معاہدے پر قانونی سبقت رکھتا ہے، بھارت کو جلد اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی، بھارت کی آبی جارحیت کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔
ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے کہ اقدامات حکومت و کابینہ کی منظوری کے بعد لیے جائیں گے، پاکستان نے کبھی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی، پاکستان ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔