عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ کسی کے نقصان ہونے پر خوش نہیں ہونا چاہئے لیکن بھارت پر 25فیصد ٹیرف لگنے پر خوش ہوں،بھارت کیساتھ جس طرح ہماری فضائیہ نے کیا تھا آج ٹرمپ نے بھی ایسا ہی کیا،پاکستان پر 10فیصد ٹیرف لگے گا۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصدق ملک کو شوگر ایڈوائزری سے ہٹا کر اسحاق ڈار کو ممبر بنایا گیا،چینی پہلے برآمد کی گئی اور پھر درآمد کی گئی۔
حکومت قومی مفاد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی، بھارتی حکومت
چینی کا معاملہ نیب کا کیس نہیں ،یہ عوام کامسئلہ ہے،اس سارے معاملے میں مقصد چینی کی قیمت کو بڑھانا تھا،میں بڑی مقدار میں چینی لیتا ہوں،مارکیٹ سے نہیں مل رہی،پہلے شوگر ایڈوائزری ہوتی تھی اب یہ ایکسپورٹ مانیٹری ایڈوائزری بن گئی ۔
اپوزیشن کی اسپیس محدود ہوگئی ،جو اسپیس ہے وہ استعمال نہیں کررہی،دہشتگردی کی وجہ سے دنیا سے پاکستان میں کسٹمرز نہیں آتے،ہمیں اپنی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے دہشتگردی پر قابو پانا ہوگا۔