فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے ہم ہندوستان کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے اس کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور کامیابی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق نا گزیر ہے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ ریاست کی تمام اکائیوں میں ہم آہنگی کی اساس انتظامیہ اور سول بیوروکریسی ہے، معرکہ حق میں ریاست کی تمام اکائیوں نے مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔
حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا
فیلڈ مارشل نے کہا کہ معرکہ حق میں کشمیر سے ساحل سمندر تک ہندوستان کی جارحیت کا بہترین جواب دیا، اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے، پاک فوج دور حاضر کے جنگی تقاضوں کے مطابق خود کو ہمہ وقت تیار رکھتی ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا کہ پاکستان نے نہ پہلے ہندوستان کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا،دہشت گردی ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے، ہندوستان میں دہشت گردی اقلیتوں پرظالمانہ رویوں کا نتیجہ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے، بحیثیت قوم ہم پاکستانی کبھی ہندوستان کے آگے جھکے ہیں نا جھکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے، افغانستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان سے ایک ہی تقاضا ہے کہ ہندوستانی پراکسیز کو جگہ نہ دیں۔
محرم الحرام ہمیں اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم
فیلڈ مارشل نے کہا کہ انفرادی اور علاقائی پہچان سے بڑھ کر پاکستانیت کی پہچان کو اپنائیں، خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہر نظام میں مسائل اور کمزوریاں ہوتی ہیں، کمزوریوں اور منفی قوتوں کو نظام پر حاوی نہ ہونے دیں۔
انہوں نے کہا کہ جو اقوام اپنی تاریخ کو بھول جاتی ہیں ان کا مستقبل بھی تاریک ہو جا تا ہے،پاکستان کی کہانی اور تاریخ کو جانیں اور اپنی اگلی نسلوں تک پہنچائیں، ملک سے محبت اور وفاداری اولین اور بنیادی شرط ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ افسران اپنے اندر جرات، قابلیت اور کردار پیدا کریں، جرات، قابلیت اور کردار میں ایک جزو کو چننا ہو تو کردار کو فوقیت دیں۔