پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا جس کا نوٹم جاری کردیا گیا۔
اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدودبندش میں 23 ستمبر تک توسیع کی ہے۔ بھارتی طیاروں کیلئے 23 اپریل سے پاکستان نے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کی توسیع کرتے ہوئے 24 اگست تک پابندی برقرار رکھی تھی۔
بھارت اور چین میں پروازیں بحال اور تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق
یہ پابندی مسافر و فوجی دونوں طیاروں پر بھی لاگو ہوتی ہے جبکہ بھارتی رجسٹرڈ یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدوداستعمال نہیں کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی سرکاری و نجی ائیرلائنوں کواب تک 65ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔