پاکستان نے ایران میں موجودہ شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی

پاکستان نے ایران میں موجودہ شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی


اسلام آباد: پاکستان نے ایران اسرائیل تنازع کے بعد ایران زیارات کے لیے جانے والوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں۔ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں۔

حکام نے کہا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ اور زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی، اقوام متحدہ نوٹس لے، صدر زرداری

انہوں نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہے۔ جہاں سے پاکستانیوں کو وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top