پاکستان میں ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس کی جانچ میں بڑی پیش رفت

پاکستان میں ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس کی جانچ میں بڑی پیش رفت


ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سلوشنز نے پاکستان میں ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس کو بہتر انداز میں جانچنے کے لیے ایک نیا اور آسان ماڈل متعارف کرایا ہے۔

ماہرین نے دنیا کے مختلف ممالک کے 41  سالہ ڈیٹا پر ایک جدید کمپیوٹر ماڈل تیار کیا، جس میں اوسط عمر کو ہدف بنایا گیا، پھرپاکستان سوشل اینڈ لیونگ اسٹینڈرڈ میجرمنٹ کے اعداد و شمار کو عالمی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا اور جہاں ضرورت پیش آئی وہاں نئے اشارئے بھی بنائے گئے۔

پنجاب میں 1769 موضع جات زیر آب ہیں ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

پاکستان ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں اس سے پہلے صحت کے انڈیکس کا اندازہ ڈیموگرافک سروے کے ذریعے صرف بچوں کی شرح اموات سے لگایا جاتا تھا، لیکن یہ سروے باقاعدگی سے نہ ہونے کی وجہ سے مستقل بنیادوں پر ڈیٹا دستیاب نہیں ہوتا تھا۔

ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سلوشنز کی ٹیم نے پاکستان سوشل اینڈ لیونگ اسٹینڈرڈ میجرمنٹ ڈیٹا کی مدد سے ہر ضلع میں اوسط عمر کا حساب لگایا ہے، یہ ڈیٹا باقاعدگی سے جمع ہوتا ہے، اس لیے یہ طریقہ زیادہ پائیدار اور قابلِ بھروسہ سمجھا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کےذخائرمیں 1کروڑ80لاکھ ڈالر کا اضافہ

ان نتائج کو عالمی اعداد و شمار کے ساتھ ملا کر جانچا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حساب کتاب درست اور قابلِ اعتماد ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ طریقہ پاکستان میں صحت کے شعبے کو بہتر انداز میں جانچنے کا ایک مؤثر، پائیدار اور قابلِ اعتماد حل ہے، اس سے حکومت اور اداروں کو بہتر پالیسی سازی کرنے میں مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں عوامی ترقی کے اہداف کے لئے بہتر فیصلے کئے جا سکیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top