پاکستان میں 6 لاکھ 403 مساجد اور36 ہزار 331 دینی مدرسے ہیں اور تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 868 ہے، دو لاکھ 42 ہزار اسکول، 11 ہزار 568 کالجز اور 214 جامعات ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات نے پاکستان میں مساجد، مدارس، اسکولوں، کالجوں اور جامعات سمیت تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد اور پاکستان کی پہلی اقتصادی شماری 2023 کے اہم نتائج کی تفصیلات جاری کر دیے ہیں۔
اعداد شمار میں بتایا گیا کہ پاکستان میں ہوٹلوں کی تعداد اسپتالوں سے بھی زیادہ نکلی، ملک میں دو لاکھ 56 ہزار ہوٹل، ایک لاکھ 19 ہزار 789 اسپتال ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 95 فیصد کاروباری اداروں میں ملازمین کی تعداد 10 سے کم ہے۔
بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت اور پاکستان سے میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی
پاکستان میں کاروباری اداروں یا دکانوں کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے، سب سے زیادہ ہول سیل، ریٹیل سیکٹر میں 29 لاکھ ادارے ہیں، ان میں سے پرچون فروش 27 لاکھ، ہول سیل دکانیں ایک لاکھ 88 ہزار ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق زراعت، جنگلات، فشنگ سے متعلق اداروں کی تعداد 11 لاکھ ہے، خدمات کے شعبے میں کاروباری اداروں کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار سے زیادہ ہے، ملک میں سروس شاپس 8 لاکھ 25 ہزار، فیکٹریوں کی تعداد 23 ہزار ہے۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پیداواری شاپس کی تعداد 6 لاکھ 43 ہزار ہے، مینوفیکچرنگ یونٹس کی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 558 ہے، پاکستان میں ہوسٹلز کی تعداد 16 ہزار 565 سے زیادہ ہے۔