پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہم نیوز اور نیسلے نیڈو (پاکستان) نے اہم قدم اٹھا لیا۔
پاکستان میں تعلیم کے فروغ، خصوصاً نوجوان نسل میں زبان سیکھنے اور حروف تہجی کی درستگی جیسی بنیادی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ہم نیوز اور نیسلے نیڈو (پاکستان) کی جانب سے مشترکہ طور پر ”اسپیلنگ وز“کے عنوان سے ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔
پی ٹی اے کی سفارش پر پاکستان میں 46 ایپس پر پابندی
اس منصوبے میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ونڈر لینڈ اور ہم نیوز کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے مطابق ونڈر لینڈ نیسلے نیڈو ہم اسپیلنگ وز کا انٹرٹینمنٹ پارٹنر ہوگا۔
معاہدے پر ونڈرلینڈ نیسلے نیڈو کی جانب سے اے ایم مارکیٹنگ اصدق حسین اور ہم کی جانب سے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن حسن اکبر نے دستخط کئے۔
اس موقع پر ونڈر لینڈ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمار موٹن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسماعیل ایشائی سمیت دیگر نے شرکت کی۔