پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے سیزن 10 کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ دونوں میچز کی نئی تاریخ بھی سامنے آ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز کی درخواست پر شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو ہو گا۔
پی ایس ایل 10، پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ آج ہوگا
اس کے علاوہ 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی۔