موسم سرما کے لئے پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس پر آج سے عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔
پاکستانی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل 16 اکتوبر سے 15 اپریل تک رہے گا، جاری کئے گئے نئے شیڈول میں نو ٹرینوں کے عارضی اسٹاپ ختم کر کے ریگولر اسٹاپ دے دیے گئے ہیں۔
پاکستان ریلوے Pakistan railway کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے اب ساڑھے 7 بجے روانہ ہوا کرے گی، عوام ایکسپریس کراچی سے پشاور کے لئے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔
پنجاب حکومت کا وفاق سے انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش کرنے کا فیصلہ
نارووال پسنجر ٹرین صبح 7 بجے کے بجائے اب 7 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی اور شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے اب 7 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔