پاکستان جنگ چاہتا ہے اور نہ ہم مذاکرات کیلئے بے چین ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان جنگ چاہتا ہے اور نہ ہم مذاکرات کیلئے بے چین ہیں، بلاول بھٹو


اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نہ جنگ چاہتا ہے اور نہ ہم مذاکرات کے لیے بے چین ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بھارت اس وقت بہت بری طرح ہارا ہوا ہے۔ اور بھارت کے ساتھ حالیہ 5 روزہ جنگ میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے افسوس کے ساتھ پائیدار امن کی تمام کوششوں کی مزاحمت کی ہے۔ اور بھارت کی طرف سے امریکی سفارتی کوششوں کی بھی مزاحمت کی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نہ جنگ چاہتا ہے اور نہ ہم مذاکرات کے لیے بے چین ہیں۔ جبکہ امن دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ اور پاک بھارت تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر کسی طور پر قبول نہیں۔ جبکہ بھارت کی طرف سے دہشتگردی کو سیاسی ٹول کے طور استعمال کرنا درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے، عاصم افتخار

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آگے کا راستہ ایماندارانہ سفارت کاری میں ہے انکار میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اور ٹرمپ کی طرف سے دوپہر کا کھانا پاکستان امریکہ تعلقات میں مثبت قدم ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top