پاکستان نے پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے قیام کا اعلان کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق منصوبے کے تحت اگلے 5 سالوں میں بنگلہ دیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس دی جائیں گی، مجموعی اسکالرشپس کا چوتھائی حصہ میڈیکل کے شعبے کے لیے مختص ہو گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
ترجمان نے بتایا کہ اگلے پانچ سال میں 100 بنگلہ دیشی سول سرونٹس کی ٹریننگ کا بھی انتظام کیا جائے گا جبکہ بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے تکنیکی معاونت پروگرام کے تحت اسکالرشپس کی تعداد 5 سے بڑھا کر 25 کر دی گئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اعلان ڈھاکہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر کیا گیا۔