پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی ورثے میں تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ

پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی ورثے میں تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ


پاکستان اور چین (pak china agreement)کے درمیان ثقافتی ورثے میں تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پاگیا،وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھیچی اور چینی کلچرل کاؤنسلر چن پینگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے،دونوں ممالک نے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

غیر قانونی کھدائی اور نوادرات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا،پاکستان اور چین نے عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں تعاون جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

ثقافتی سفارت کاری دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور باہمی احترام کی علامت قراردی گئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top