پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی(tahir ashrafi) کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کافی اہمیت کا حامل ہے،کانفرنس کے بعد وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوئی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عقیدت اور ایمان کا رشتہ ہے،دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی اور معاشی میدان میں بھی ملکر چلنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف اورسعودی ولی عہد کے درمیان اہم ملاقات
اقتصادی، معاشی اور تجارتی معاہدوں سے پاکستانی معیشت کو تقویت ملے گی،سیاحت، زراعت اور مختلف شعبہ جات میں جلد معاہدے ہونے جا رہے ہیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ساری کامیابیاں معرکہ حق کے باعث حاصل ہو رہی ہیں۔واضح رہے وزیر اعظم شہبازشریف اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ریاض میں موجود ہیں۔
