پاکستان اور جاپان نے تجارت، سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپانی اسٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما سے ملاقات میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جاپانی اسٹیٹ منسٹر نے کہا کہ پنجاب میں 120 سے زائد منصوبوں کا آغاز قابل تحسین ہے، پاکستان کو دوست ملک کی حیثیت سے ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں۔
جاپانی اسٹیٹ منسٹر نے پاکستان میں سیلاب کے باعث اموات اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے جاپان کے تجربات سے استفادہ کریں گے، جاپان معاشی، ٹیکنالوجی اور معاشرتی ترقی کا گہوارہ بن چکا ہے۔
راشد منہاس کا نام تاریخ میں ہمیشہ وفاداری، حوصلے اور فخر کی علامت کے طور پر محفوظ رہے گا، وزیراعظم
مریم نواز نے کہا کہ جاپان کی ترقی کے ماڈل کو پنجاب میں لاگو کرنا چاہتی ہوں، جاپان اور پاکستان مشکل وقت کے آزمودہ کار دوست ہیں، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر جاپان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جاپان کی معاشرتی روایات اور اخلاقی قدریں متاثر کن ہیں، پاکستان میں تباہ کن زلزلے میں جاپان کی مدد ناقابل فراموش ہے۔