پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم

پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم


پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آرمینیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ،دونوں رہنمائوں نے سفارتی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

محکمہ موسمیات کی آج رات سے کل تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

پاکستان اور آرمینیا نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اغراض و مقاصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں ممالک نے معیشت، تعلیم، ثقافت اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر بھی غور کیا۔

پاکستان اور آرمینیا  نے دو طرفہ اور ملٹی لیٹرل فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top