پاکستان کے معاشی استحکام کی جانب اہم قدم، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اگلی قسط کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔
آئی ایم ایف کی ( imf ) جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے۔
’’دوستی آہنی ہے‘‘چین کا ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار
آئی ایم ایف کی معاونت سے جاری توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان ( Pakistan ) کا اقتصادی پروگرام بتدریج استحکام اور مارکیٹ اعتماد کی بحالی کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کوای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر اور آر ایس ایس کے تحت 20 کروڑ روپے ملیں گے۔
پاکستان کا معاشی پروگرام، استحکام کو مضبوط ہے، مارکیٹ کے اعتماد کو بحال کر رہا ہے، مالی سال 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد پہلی بار سر پلس میں رہا،زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان کی معاشی نمو 3.25 سے 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق مہنگائی قابو میں رہی،زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوئے اور مالیاتی حالات میں بہتری آئی، حکومتی بانڈز پر سود کی شرح نمایاں طور پر کم ہوئی ہے، حالیہ سیلابوں سے تقریباً 70 لاکھ افراد متاثر ہوئے، ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں، رہائشی مکانات، عوامی انفراسٹرکچر اور زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کے لئے وفاقی و صوبائی بجٹ میں فنڈز کی دوبارہ تقسیم ہوگی، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک مہنگائی کو 5 سے7 فیصد کے درمیان رکھنے کے لئے ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرے گا۔
آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ حکومت توانائی کے شعبے کی پائیداری، مالی نظم و ضبط اور ساختی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، آئی ایم ایف نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔