پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 525 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 93 ہزار 881 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ نے 93 ہزار کی بلندی کو چھو لیا ، ڈالر بھی 20 پیسے سستا

گزشتہ روز پہلے سیشن میں انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا تاہم دوسرے سیشن میں کاروبار میں تیزی آئی جس سے انڈیکس میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے ، انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 80 پیسے پر آ گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top