پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پانچویں روز بھی مندی کا رجحان، روپے کے مقابلے میں ڈالر سستاہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 239 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار398 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں 8 فیصد کی کمی

گزشتہ روز بھی مندی رہی، گزشتہ روز 100 انڈیکس 1510 پوائنٹس کم ہوکر 112638 پر بند ہوا تھا۔گزشتہ روز بازار میں 69 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا ہے، ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top