پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 769 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار 371 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں ماہ ستمبر کا پہلا منفی اختتام ہوا ہے، گزشتہ روز 100 انڈیکس 879 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 56 ہزار 141 پر بند ہوا۔
گزشتہ روز ایک موقع پر انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ57 ہزار 816کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
تین دن کے اندر گندم کی قیمت میں بڑی کمی
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوگیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر281 روپے50 پیسوں کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔